نوازلیگ کوتحریک انصاف کی وارننگ ~ The News Time

Monday 24 October 2011

نوازلیگ کوتحریک انصاف کی وارننگ


لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اگر نون لیگ نے تحریک انصاف کے پوسٹراور بینرپھاڑنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو حالات کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔
لاہورمیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مقامی رہنما میاں محمود الرشید نے کہا عمران خان کے پوٹریٹ پھاڑنے والے کارکنوں کی نشاندہی کے باوجود ضلعی انتظامیہ کارروائی نہیں کررہی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ اگر ایسا واقعہ ہوا تو تحریک انصاف کے کارکنوں کو روکنا مشکل ہوجائے گا ،ن لیگ کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور ایسی حرکات سے باز رہے ۔

0 comments:

Post a Comment