~ The News Time

Wednesday 23 November 2011


لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں، اگر ایسا نہ ہوا تو سڑکوں پر خون ہوگا۔ اُن کی جماعت برسر اقتدار آکر پورے ملک میں ایک ہی نظام تعلیم رائج کرے گی۔
پاکستانی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام کھری بات لقمان کے ساتھ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خلاف معمول 2 گھنٹے سے زائد وقت دیا گیا جب کہ شرکاء کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل تھی۔
’پروگرام کی تشہری ایک روز قبل ہی شروع کردی گئی تھی‘
عمران خان نے پروگرام کے شرکاء کےسوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو تعلیمی نظام رائج ہے اُس سے امیر لوگ مزید امیر جب کہ غریب مزید غربت کا شکار ہو رہے ہیں، اسکولوں کو گاؤں کی یونین کونسل کے ماتحت ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے اور اس وقت پولیس کا سب سے بڑا مسئلہ ہی سیاسی اثر و رسوخ ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کا کہنا تھا کہ میرے تمام اثاثے میرے ہی نام ہیں اور میں پریس کانفرنس کرکے اپنے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کروں گا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ وہ عام انتخابات سے قبل بہترین سیاسی ٹیم میدان میں لائیں گے لیکن اس میں پرانے چہرے بھی شامل ہوں تاہم اس میں نئے لوگوں کی اکثریت ہوگی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اسٹیس کو پاکستان کا دشمن ہے جب کہ پولیس کا نظام بھی تبدیل کرنا ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment