پاکستان کی حمایت نہیں کرینگے،افغانستان ~ The News Time

Monday 24 October 2011

پاکستان کی حمایت نہیں کرینگے،افغانستان


کابل : افغان صدرحامد کرزئی کے نائب ترجمان سہمک حراوی نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے اگر امریکا سمیت کسی ملک نے  پاکستان پر چڑھائی کی تو افغانستان اسلام آباد کی حمایت نہیں کرے گا۔
ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں صدر کرزئی کے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔
 صدر کرزئی نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کا ملک امریکی یا بھارت کے حملے کی صورت میں پاکستان کی حمایت کرے گا۔ ہفتہ کو رات گئے جاری انٹرویو میں صدر کرزئی نے کہا کہ اللہ نہ کرے اگر پاکستان اور امریکا کے درمیان کسی بھی وقت جنگ چھیڑ جاتی ہے تو افغانستان پاکستان کے ساتھ ہوگا۔
حامد کرزئی کے ان خیالات پر کابل میں مغربی حکام نے سخت حیرت کا اظہار کیا تھا،صدارتی محل نے کہا ہے کہ صدر کے یہ ریمارکس سیاق و سباق سے ہٹ کر نشر کیے گئے ہیں۔

افغان صدر کے نائب ترجمان سہمک حراوی کا کہنا کہ انٹرویو میں صرف صدر کے بیان کے پہلے حصے کو دکھایا گیا جس میں صدر کرزئی نے کہا کہ جنگ کی صورت میں افغانستان پاکستان کی حمایت کرے گا اس کے بجائے ان کا اشارہ کسی تنازع کی صورت میں پاکستان سے آنے والوں کو پناہ دینے پر افغانستان کی رضا مندی تھا جس طریقے پاکستان نے لاکھوں افغانوں کو پناہ دی ہوئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment