فیس بک پرپابندی کیلئےجواب طلب ~ The News Time

Thursday, 20 October 2011

فیس بک پرپابندی کیلئےجواب طلب


لاہور: لاہورہائی کورٹ نے فیس بک پرمستقل پابندی عائد کرنے کی درخواست پروفاقی حکومت سے4 نومبرکو جواب طلب کرلیا ہے۔
درخواست گزار کےوکیل اظہرصدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود فیس بک پرتوہین آمیزمواد کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وہ بھی یہ چاہتے ہیں کہ فیس بک سمیت دیگر ویب سائیٹس پراس قسم کی اشاعت نہ ہو اوراس حوالے سے بھرپوراقدامات کررہے ہیں۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سےتحریری جواب4 نومبر کوطلب کرلیا۔

0 comments:

Post a Comment