مادرجمہوریت کےانتقال پر40 روزہ سوگ منائیں گے، سومرو ~ The News Time

Friday 28 October 2011

مادرجمہوریت کےانتقال پر40 روزہ سوگ منائیں گے، سومرو


لاڑکانہ: پاکستانی صوبے سندھ کے ووزقانون  محمد ایاز سومرو نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کے احکامات پر مادر جمہوریت کے انتقال پر مکمل چالیس روزہ سوگ منائے گی۔
نوڈیرو صداری ہاؤس میں بیگم نصرت بھٹو کے ایثال ثواب کے حوالے سے منعقدہ ایک پروگرام کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے بیگم نصرت بھٹو کی جانب سے ایم آر ڈی تحریک میں جمہوریت کی خاطر کی جانے والی جدو جہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی جس کے باعث ملک میں جمہوریت اب بحال ہے نصرت بھٹو کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کے کچھ سیاسی مخالف جمہوری نظام کو کمزور کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ملک میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں فراہم کی جارہی ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر محمد ایاز سومرو نے پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لاڑکانہ ضلع کے پانچ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی نادرہ میں نوکریوں کے آرڈر بھی فراہم کئے۔

0 comments:

Post a Comment