بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی منظوری پاکستانی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کے دوران دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے پسندیدہ ملک قرار دینے کے ساتھ ساتھ بھارت سے تجارت کا مالی حجم بڑھانے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت سےتجارتی روابط بڑھاتے ہوئے تجارتی حجم 2.6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 6 ارب ڈالر تک کرنے کی تجویز دی گئی۔ اور کہاکہ پاک بھارت تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد کو جلد یقینی بنایاجائے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت امین فہیم نے اپنے حالیہ دورہ بھارت کے حوالے سے بریفنگ دیتےہوئے اس کے نتائج سے آگاہ کیا۔
0 comments:
Post a Comment