افغانیوں کے مسائل حل کریں گے، زرداری ~ The News Time

Tuesday 1 November 2011

افغانیوں کے مسائل حل کریں گے، زرداری

استنبول: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہاہےکہ افغانستان کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور تعان کریں گے۔
ترکی کے شہر استنبول میں جاری سہ فریقی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ اقتصادی تعاون اور ترقی کے لئے فریم ورک بنانا ضروری ہے، ہمارے مفادات مشترکہ ہیں جب کہ تاریخ اور ثقافت بھی ایک ہی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہاکہ افغانستان سے تعلقات بڑھانے کے لئے نئے جذبے سے کام کررہےہیں پاکستان،  افغانستان میں امن واستحکام و ترقی کی مکمل حمایت یقین دلاتاہے۔
ترکی کے حالیہ زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں اور ترکی عوام پر اس مشکل گھڑی میں برابر کےشریک ہیں۔

0 comments:

Post a Comment