جنرل کیانی اور میں دونوں ہی پاکستان کی خدمت کررہے ہیں ~ The News Time

Friday 18 November 2011

جنرل کیانی اور میں دونوں ہی پاکستان کی خدمت کررہے ہیں


اسلام آباد: امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ جنرل کیانی اور میں دونوں ہی پاکستان کی خدمت کررہے ہیں میں نے ایوان صدر کا کوئی خط کسی کو نہیں بھیجاہے۔
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے  حسین حقانی نے کہ میرا منصور اعجاز سے کوئی تعلق نہیں  اور  نہ ہی کبھی بے تکلفی رہی  جب کہ   امریکا میں رہائشی اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ صدر کہیں کہ آپ کی ضرورت نہیں میں فوراً استعفئٰ دے دوں گا جب کہ آرمی  کے سربراہ اور آئی ایس آئی چیف سے کئی ملاقات ہوئی ہے اگر ان کی طرف سے ناپسندگی کا اظہار ہوتا تو میں اب تک سفیر نہیں ہوتا۔
حسین حقانی نے کہاکہ وزیراعظم  گیلانی کے پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد پتہ چلا مجھے پاکستان کیوں بلایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ  میں ایک ریٹائرڈ ٹیچر کا بیٹا ہوں میرے خاندان نے ہمیشہ سے پاکستان اور فوج کی خدمت کی ہے  میں نے منصور اعجاز کے میمو کو آج دیکھا ہے جس پر کسی کے بھی دستخط موجود نہیں۔
یاد رہے کہ منصور اعجاز نامی کالم نگار نےبرطانوی اخبار فنانشل ٹائم میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کہا تھا کہ حسین حقانی نے صدرپاکستان کا انتہائی اہم خط اپنے انتہائی قریبی دوست کے ذریعے سے امریکی انتطامیہ کو بھیجا تھا جس میں پاکستان آرمی کے متعلق اہم باتیں درج تھیں۔
پاکستان کی انتظامیہ اس خط کے حوالے ابتداء میں انکاری تھی مگر اب وضاحت کےلیے حسین حقانی کو طلب کرلیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment