التحریر اسکوائر احتجاج، فوجی کونسل کا اعلان مسترد ~ The News Time

Wednesday 23 November 2011

التحریر اسکوائر احتجاج، فوجی کونسل کا اعلان مسترد


قاہرہ : مصر میں لاکھوں افراد نے عارضی فوجی کونسل کی جانب سے اقتدار کی منتقلی کے عمل کو تیز کرنے کا وعدہ مسترد کر دیا ہے۔
عینی شاہدین، مختلف ذرائع اور آزاد برطانوی ویب سائٹ نیوز ٹرائب کے نمائندے سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری دارلحکومت قاہرہ میں عوام نے اپنی طاقت کا بے مثال مظاہرہ التحریر اسکوائر پر ایک عظیم الشان ریلی کے ذریعے کرتے ہوئے حسنی مبارک کے بعد عارضی فوجی کونسل کی سربراہی سنبھالنے والے فیلڈ مارشل محمد حسین طنطاوی کے فوری انخلاءکا مطالبہ کیا۔
ریلی کے دوران ہجوم یہ نعرہ لگاتا رہا کہ ہم یہاں سے نہیں جائیں گے اسے جانا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز محمد حسین طنطاوی نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں پارلیمانی انتخابات 28 نومبر اور صدارتی انتخابات آئندہ موسم گرما میں کرانے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل فوجی کونسل نے 2013ءکے اوائل تک اقتدار کی منتقلی کا منصوبہ بنایا تھا۔
نمائندے کے مطابق التحریر اسکوائر میں منعقد ہونے والی ریلی میں 10 لاکھ سے کم افراد کا اجتماع موجود تھا تاہم یہ بھی بہت متاثر کن تھا۔
عارضی فوجی کونسل کے خلاف جمعے سے جاری اس احتجاج میں اب تک 35 سے 40 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment