شام کا عرب لیگ سے پھر رابطہ ~ The News Time

Sunday 13 November 2011

شام کا عرب لیگ سے پھر رابطہ


دمشق : شام نے عرب لیگ سے کہا ہے کہ وہ اس کے ساتھ طے پانے والےمعاہدے پرعمل درآمد کے لیے تیار تاہم تنظیم کا فوری اجلاس بلایا جائے۔
شام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  وہ اس ماہ کے اوئل میں عرب لیگ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے فیصلے پر قائم ہے اور تنظیم معاہدے پرعمل درآمد کی نگرانی کرنے کے لیے اپنا نمائندہ شام روانہ کرے۔
اس موقع پر شام نے رکنیت معطل کرنے کے فیصلے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے غیر قانونی قرار دیا۔
دوسری جانب مصر نے شام پر زور دیا ہے کہ وہ عرب لیگ میں اپنی رکنیت کی بحالی کے لیے فوری طور معاہدے پر عمل درآمد شروع کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عرب لیگ کے اجلاس میں شام کی رکنیت کو منجمد کرنے کے فیصلے کے خلاف شام میں شدید احتجاج ہوا ہے اور حکومت کے ہزاروں حامیوں نے دمشق اور لتاکیہ میں سعودی عرب، ترکی اور فرانس کے سفارت خانوں پر حملے کیے۔
سفارتخانے پر حملے کے بعد ترکی نے شام سے سے اپنے سفارت کاروں اور ان کے خاندانوں کو حفاظتی حفاظتی نکتہ نظر سے واپس بلالیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment