لاہور: پاکستانی پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں محرم الحرام کے موقع پر پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
صوبائی وزیراعلی میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلا س میں 18ویں ترمیم کے تحت کابینہ نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلا س میں پریس رجسٹرار کا نیا عہدہ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے محرم ا لحرام کے موقع پر سیکورٹی انتظامات سے متعلق خصوصی بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے ہدایت کی کے محرم الحرام کے موقع پر امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔
0 comments:
Post a Comment