پاک فوج اتحادی نہیں،امریکی سینیٹر ~ The News Time

Thursday, 3 November 2011

پاک فوج اتحادی نہیں،امریکی سینیٹر


واشنگٹن : امریکی سینیٹر ایکرمین نے پاکستانی فوج پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی آنکھیں کھولے۔
سینیٹر ایکرمین نے کہا کہ پاکستان کو فوجی امداد فراہم کرنے کے باوجود اس کی پالیسی نہیں بدلی، پاک فوج امریکا کی حامی نہیں۔،امریکا کو سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارے مفادات پاکستان سے مختلف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان شدت پسندوں کی پشت پناہی کرتا ہے،افغانستان میں امریکی افواج پر حملوں میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہے،القاعدہ کے حوالے سے پاکستانی کردار کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
امریکی عہدیدار کے بقول پاکستان کا خوستہ مفاد ہمارے قومی مفاد سے متصادم ہے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اپنی آنکھیں کھولے اور اس سے تعلقات پر نظر ثانی کرے۔
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ 75فیصد پاکستانی امریکا کو اپنے مسائل کی وجہ نہیں سمجھتے۔

0 comments:

Post a Comment