بہاولپور:پاکستان کی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے خلوص کے باوجود عوام کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ کرپشن سے ادارے تباہ کردیئے۔
بہاولپور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے جمہوریت کے دور میں ترقی کی منزلیں طے کیں مگر موجودہ حکومت درست انداز میں جمہوری رویہ اختیار کیے بغیر چل رہی ہے۔
انہوں نے مزید صوبے بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی خواہش ہے کہ بہاولپور کو صوبہ بنایا جائے اور اگر یہ صوبہ بنا تو وزیراعلیٰ مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا۔
نواز شریف نے کہاکہ بہاولپورریاست کو بحال کیا جانا چاہیے جو کہ یہاں کی عوام کا پرانہ مطالبہ ہے۔
انہوں نے حال ہی پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے والے شاہ محمود قریشی کے بارے میں کہاکہ وہ میرے دیرنہ دوست ہیں اگر ملنےکی خواہش کا اظہارکیا تو ضرور ملوں گا۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ دوسرے ممالک میں درست جمہوریت قائم کی جاسکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟
0 comments:
Post a Comment