نیپراسے مشورے بغیرادائیگی ہوئی،وکیل ~ The News Time

Wednesday, 16 November 2011

نیپراسے مشورے بغیرادائیگی ہوئی،وکیل


اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان  میں رینٹل پاور منصوبہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کی گئی کے دوران نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری  اتھارٹی  کے وکیل نے کہا کہ  نجی کمپنیوں  کو ادائیگی  نیپرا کے مشورے کے بغیر کی گئی  ۔
سپریم کورٹ میں رینٹل پاور کیس کی سماعت دو روکنی بینچ کر رہا ہے جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری کر رہے ہیں۔
نیپرا  کے وکیل نے سپریم کورٹ کے سامنے بتایاکہ پیشگی ادائیگی میں دی گئی رقم کے واپسی  کے بعد معاہدے کی منسوخی کے بجائے اس میں ترمیم کردی گئی۔
وکیل نے اہنے دلائل میں کہا کہ  بجلی کے پیداواری منصوبوں میں بے قاعدگیوں کا پول کھولتے ہوئے کہاکہ  منصوبے کے حوالے سے محکمے کو مکمل طور پر نظر انداز کردتے ہوئے معاہدے کیے گئے۔
کیس کی سماعت کے دوان چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نیپرا کے وکیل کی جانب سے  دلائل کے  بعد ایسا لگتا ہے کہ  بجلی کی پیداوار کےمنصوبوں میں فراڈ ہوا ہے ۔
یاد رہے  گذشتہ روز ہونےوالی سماعت میں  چیف جسٹس نے کمپنیوں کو وقت سے پہلے ادائیگی پر سوال اٹھایا تھا۔

0 comments:

Post a Comment