کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقا میں 2 مسافر بسوں اور اسٹیشنری ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
جنوبی افریقین پولیس حکام کے مطابق مغربی کیپ میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشرقی کیپ سے کیپ ٹاؤن جانے والی مسافر منی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے اسٹیشنری کے ٹرک میں جالگی جس کے نتیجے میں 16 افراد موقع پر دم توڑگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے کچھ دیر بعد ہی ایک اور مسافر بس تباہ شدہ ٹرک میں آ لگی جس کے نتیجے میں مزید 4 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
0 comments:
Post a Comment