’مہر اور کاشف ایک ہوگئے‘ ~ The News Time

Tuesday, 15 November 2011

’مہر اور کاشف ایک ہوگئے‘


اسلام آباد: پاکستان کے معروف اینکرپرسن کاشف عباسی اور مہر بخاری بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئےہیں۔
کاشف عباسی کے قریبی دوستوں کے مطابق ان کے نکاح کی تقریب خاص دوستوں اور فیملی ممبرز کی موجودگی میں ہوئی جب کہ ان کا نکاح کاظم نقوی نے پڑھایا۔
کاشف عباسی نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز اخبار سے کیا جب کہ پاکستان کے نجی ٹیلی وژن اے آر وائی سے شاہد مسعود کے چلے جانےکے بعد انہوں نے مذکورہ چینل کی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالا دیا اور رواں برس بہترین اینکر پرسن کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستانی سیاست دانوں کے درمیان ہونے والے دلچسپ مباحثوں میں سے بڑا حصہ کاشف عباسی کے پروگرام کی زینت بنے جب کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے لندن میں رہائش پذیر قائد الطاف حسین کی جانب سے برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو لکھے جانے والے مبینہ خط کو منظر عام پر لانے کا کارنامہ بھی یہی انجام دے چکے ہیں۔
جب کہ مہر بخاری نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز پاکستان کے نجی ٹیلی وژن سماء سے کیا، منہ پھٹ اینکر پرسن ہونے کی وجہ سے پاکستانی عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، وہ اب دنیا نیوز پر کراس فائر کے نام سے پروگرام کی میزبانی کررہی ہیں۔
ایک سروے کے مطابق موجودہ خاتون اینکرپرسن میں مہر بخاری سب سے مقبول تصور کی جاتی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment