ترک وزیراعظم کی شام پر کڑی تنقید ~ The News Time

Tuesday, 15 November 2011

ترک وزیراعظم کی شام پر کڑی تنقید


انقرہ : ترکی کے وزیراعظم رجب طیب ایردوغان نے کہا ہے کہ شام کے مستقبل کی بنیاد کچلے ہوئے عوام کے خون پر نہیں رکھی جاسکتی۔
اپنے ایک ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت اپنے مخالفین کو قتل کر کے یا انہیں قید کرکے برقرار نہیں رہ سکتی۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی نے شام کے ساتھ تیل کی تلاش کا مشترکہ پروگرام معطل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں حکومت کے خلاف احتجاج میں شدت آنے کے بعد سرکاری فورسز اور باغیوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں اس دوران دونوں جانب سے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق سے زائد افراد پرتشدد واقعات کی نذر ہوئے ہیں جن میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی فائرنگ کی زد میں آکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔
دوسری جانب شام نے عرب لیگ سے اپنے رکنیت بحال کرنے کے لیے مسلسل دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے ، دمشق کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ سیاسی اصلاحات سے متعلق عرب لیگ کی فراہم کردہ روڈ میپ پر پوری طور عمل درآمد کو تیار ہے۔
شامی حکام نے تنظیم کو یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ حکومتی اقدامات کی نگرانی کے لیے اپنا کوئی نمائندہ بھیج دے تو اس سے مکمل تعاون کرتے ہوئے ہر طرح کی آزادی دی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment