فردوس عاشق کی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر، چینی وفد واپس چلاگیp ~ The News Time

Thursday 27 October 2011

فردوس عاشق کی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر، چینی وفد واپس چلاگیp


اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے ان کے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والا چینی وفد ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کے بعد ناراض ہوکر واپش روانہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق چینی وفد انتظار کرنے کے بعد واپس جارہا تھا کہ فردوس عاشق اعوان وہاں پہنچیں جس پر وزیراطلاعات نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن روکنے کے باوجود چینی وفد گاڑی میں بیٹھ کرواپس روانہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہناہےکہ جب وزیراطلاعات نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو چینی وفد نے کہاکہ آپ نے اتنی دیر انتظار کروا کر ہماری بے عزتی کی ہے اس لئے اب ہم مزید یہاں نہیں رک سکتے۔

0 comments:

Post a Comment