جعلی پیرکےمبینہ تشددسےبچہ ہلاک ~ The News Time

Tuesday 18 October 2011

جعلی پیرکےمبینہ تشددسےبچہ ہلاک


قصور: پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے ضلع قصور میں جعلی پیر کےمبینہ تشدد سے 12 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف صرف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا۔
شعیب نامی بچے کو 3روز قبل مقامی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے جعلی پیر کے چنگل سے آزاد کرایا تھا، جعلی پیر شہباز نے اس کے ساتھ جو سلوک کیا وہ اس نے سب کو بتایا لیکن با اثر افراد کا اثر رسوخ کام آیا، اسے نہ تو اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی گئی نہ ہی اس دوران جعلی پیر کے خلاف بہیمانہ تشدد کا مقدمہ درج ہوا۔
شعیب ڈی ایچ کیو اسپتال اور تھانہ گنڈا سنگھ کے درمیان شٹل کاک بن گیا، شعیب کی والدہ سے اپنے بچے پر ہونے والے ظلم کی داستان سنائی نہیں جاتی۔

0 comments:

Post a Comment