تھائی لینڈ میں ہلاکتیں324ہوگئیں ~ The News Time

Tuesday 18 October 2011

تھائی لینڈ میں ہلاکتیں324ہوگئیں

بنکاک : تھائی لینڈ میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 324 ہوگئی، لاکھوں افراد کے گھر اور خوراک کا ذخیرہ تباہ ہوگیا ہے، ہزاروں افراد ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
سیلاب سے بچاؤ کے لیے دارالحکومت بنکاک کے گرد حفاظتی دیوار کی تعمیر کا کام آئندہ 48 گھنٹوں میں مکمل ہوجائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے فوجی اہلکاروں نے بنکاک کے گرد حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ سے زائد ریت کے تھیلے پہنچا دیے ہیں۔
سیلاب اور مون سون کی بارشوں سے تھائی لینڈ کے ایک تہائی صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ بنکاک کے نواحی علاقوں میں 200 فیکٹریوں کو نقصان پہنچا ہے۔ فلڈ ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ کم اہم علاقوں کو بچانے سے زیادہ معاشی اہمیت کے حامل علاقوں کو بچانا ضروری ہے۔

0 comments:

Post a Comment