صدر اوباماجنوری میں پاکستان کا دورہ کریں گے ~ The News Time

Tuesday 18 October 2011

صدر اوباماجنوری میں پاکستان کا دورہ کریں گے

 اسلام آباد: امریکی صدر بارک اوباما پاکستان سے تجدید تعلقات کے لیے آئندہ سال کے شروع میں پاکستان آرہے ہیں اور امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
امریکی صدر کے دورہ پاکستان کے لیے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں، امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن دورہ پاکستان کے دوران امریکی صدر کے دورے کے حوالے سے اہم معاملات پر بات چیت کریں گی۔
امریکی صدر کا دورہ امریکی انتخابات اور پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات سے قبل شیڈول کیا گیا ہے اور اب وہ جنوری کے مہینے میں پاکستان آسکیں گے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے پاکستان ڈیسک کے سربراہ ٹم لنڈر کنگ جو گراسمین کے ہمراہ پاکستان آئے تھے ابھی تک پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہیلری کلنٹن دورہ پاکستان کے دوران صدر، وزیراعظم سے ملاقاتوں کے علاوہ جی ایچ کیو میں عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

0 comments:

Post a Comment