مزید بھانڈے پھوڑوں گا،اسانج ~ The News Time

Tuesday 18 October 2011

مزید بھانڈے پھوڑوں گا،اسانج

لندن : وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہا ہے کہ ابھی بہت سے انکشاف کرنے باقی ہیں، ہم نے ان خفیہ رازوں کے افشاء کے لیے دنیا بھر میں 50 سے زائد میڈیا گروپس سے معاہدے کرلیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاطینی امریکا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی بنکنگ نظام کی وجہ سے ہمارے لیے معاشی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ اسانج آج کل سوئیڈن میں مقیم ہیں جہاں ان سے جنسی زیادتی کے الزام میں تفتیش کی جارہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment