مبارک کےبیٹے340ملین ڈالرکےمالک ~ The News Time

Tuesday 18 October 2011

مبارک کےبیٹے340ملین ڈالرکےمالک


قاہرہ : مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے 2بیٹوں کے سوئس بنکوں کے خفیہ اکاؤنٹس میں 340 ملین ڈالر موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
مصر کی وزارت انصاف سے جاری ایک بیان کے مطابق سوئٹزرلینڈ جہاں حسنی مبارک کے 450 ملین کے اثاثے منجمد کیے جاچکے ہیں، بنکوں میں حسنی مبارک کے دو بیٹوں کے قریبا340 ملین ڈالر خفیہ اکاؤنٹس میں ہیں۔
مصری وزارت انصاف کے مطابق حسنی مبارک کے قریبی ساتھی حسین سلیم اور ان کے خاندان کے اثاثے 9 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں جو زیادہ تر غیر ملکی بنکوں کے خفیہ اکاؤنٹس میں ہیں۔

0 comments:

Post a Comment