حکومت نےجمہوریت کامنہ کالاکردیا،نواز ~ The News Time

Wednesday 19 October 2011

حکومت نےجمہوریت کامنہ کالاکردیا،نواز


سکرنڈ: پاکستان کی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہےکہ  سندھ میں کوئی حکومتی رٹ نظر نہیں آتی ہے کیونکہ موجودہ حکومت کے سامنے سے اخلاقیات نہیں گزری ہے۔
سندھ کے ضلعے نوشہرہ فیروز کی تحصیل سکرنڈ میں میڈیاں سے خطاب کرتے ہوئے  نواز شریف نے کہاکہ  میں کسی شارٹ کٹ  پر یقین نہیں رکھتا ہوں ،حکومت کی کارکردگی  نے  جمہوریت کا منہ کالا کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ سمیت ملک کا حالات کی ذمہ دار پیپلز پارٹی نہیں بلکہ اسے چلانے والے  ہیں،حکومت عدلیہ کے فیصلوں پر عملدآمد میں بری طرح ناکام رہی ہے۔
نواز شریف نے کہاکہ آج صرف اقتدار کی سیاست ہورہی ہے کوئی بھی اصولوں کی پابندی نہیں کررہا  بڑی مثال یہ ہےکہ حکومت اپوزیشن کو اعتماد لیے بغیر خود فیصلے کرتی  اور بعد میں پچھتاتی بھی ہے۔

0 comments:

Post a Comment