پاکستان پرامریکی حملےکاامکان مسترد ~ The News Time

Wednesday 19 October 2011

پاکستان پرامریکی حملےکاامکان مسترد

اسلام آباد: پاکستانی فوج نے مستقبل قریب میں شمالی وزیرستان میں غیرمتوقع امریکی فوجی حملے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایسا کرنے کی صورت میں 10 بار سوچنا پڑے گا۔
یہ بات پاک فوج کے سربراہجنرل اشفاق پرویز کیانی نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں پارلیمانی بریفنگ کے دوران کہی۔
ذرائع سے اس حوالے سے حاصل ہونے والی مزید تفصیلات کے مطابق آرمی چیف سے جب پوچھا گیا کہ افغانستان میں ناکامی کے بعد پاکستان پر امریکی حملے کے کیا امکانات ہیں، تو جواب میں جنرل کیانی نے اس حملے پر پاکستانی ردعمل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک جوہری قوت ہیں اور ہمارا موازنہ عراق و افغانستان سے نہیں کیا جاسکتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کیانی نے حقانی نیٹ ورک استعمال کرنے کے امریکی الزامات کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک مسئلہ بڑھانے کے لئے بلکہ اسے حل کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو آگاہ کردیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کسی دباﺅ پر نہیں بلکہ اپنی استعداد اور صورتحال کا جائزہ لے کر کریں گے۔آرمی چیف کے بقول اگر کوئی مجھے قائل کرلے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن تمام مسائل کا حل ہے تو میں کل ہی ایسا کرنے کے لئے تیار ہوں۔
انھوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ پاکستان افغانستان کا کنٹرول سنبھالنا چاہتا ہے، اور کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی ملک ایسا کرنے میں کامیاب نہیں رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment