پاکستانی سالمیت کابھرپوردفاع ہوگا،کیانی ~ The News Time

Tuesday 18 October 2011

پاکستانی سالمیت کابھرپوردفاع ہوگا،کیانی


راولپنڈی : پاک فوج کے چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کا بھر پور دفاع کیا جائے گا اور ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
پاک فوج کے ہیڈکواٹر جی ایچ کیو راولپنڈی میں قومی سلامتی کے امور پر پارلیمنٹیرنز کو دی جانے والی بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں ملکی وقار پر سودے بازی نہیں کی جائے گی۔.
اس موقع پر آرمی چیف نے پارلیمنٹیرینز کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
تینوں پارلیمانی کمیٹیوں نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، بریفنگ کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment