ملازمین کی تنخواہیں کل ملناشروع ہوجائیں گی :بلور ~ The News Time

Tuesday 18 October 2011

ملازمین کی تنخواہیں کل ملناشروع ہوجائیں گی :بلور

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیرریلوے غلام احمد بلور نے کہاہےکہ  وزارت خزانہ نے ریلوے کےلئے ایک ارب روپے جاری کردئےہیں ریلوے کے تمام ملازمین کو کل سے تنخواہیں اور پینشن ملنا شروع ہوجائےگی۔
غلام احمد بلور نے کہاہے کہ 2 سال سے رورہے ہیں انجن خریدنے کے لئے پیسے دیئے جائیں جس پر ہمیں  پیسے دینے کا وعدہ کیا گیالیکن اللہ کی مہربانی سے ایک بھی پیسہ نہیں دیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ صدر سے کہاہےکہ فیصلہ کرلیں اگر اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تو ریلوے کو بند کردیں۔ اس وقت اسٹیٹ بینک کا 40 ارب روپے کا ریلوے پر قرضہ ہےاور ریلوے 4 ارب 60 کروڑ سالانہ سود کی مد میں ادا کررہا ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ ریلوے کی مکمل بحالی کے لئے 30 ارب روپے درکار ہیں۔ انجنوں کی مرمت کے لئے ساڑھے 6 ارب روپے، ڈیزل کے لئے 1 ارب، ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کےلئے 2.5 ارب روپے کی فوری طور پرضروت ہے۔
غلام احمد بلور نے سابق ریلوے کے وزیر شیخ رشید سے متعلق کہاہےکہ اگر انہیں ریلوے کو سنبھالنے کا شوق ہے تو الیکشن جیتیں پھر ریلوے کی فکر کریں۔

0 comments:

Post a Comment