اسلام آباد:امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اپنے دو روزہ دورے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔
ہیلری کلنٹن کے ساتھ امریکی فوج کے نئے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی، سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس، امریکی ایلچی مارک گراس سمین، معاون وزیردفاع مائیکل فلورنی اور دیگر اعلی سفارتی حکام بھی پاکستان پہنچےہیں۔
پاکستان آنے قبل امریکی وزیرخارجہ نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف بہت کام کرناہے، امریکا کے لیے دونوں ممالک کی سکیورٹی مقدم ہے۔
ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف یک طرفہ کارروائی کی جس کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہو گئے۔
یادرہےپاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ہے۔
0 comments:
Post a Comment