لیبیا میں قومی عبوری کونسل نے سابق حکمران کرنل معمر قذافی کو سرت شہر پر قبضے کے بعد گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
قومی کونسل کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
قومی عبوری کونسل کے حامی ایک جنگجو نے بی بی سی کو بتایا کہ اس نے قذافی کو ایک گڑھے میں چھپے ہوئے پکڑا۔ اس نے ایک طلائی پستول بھی دکھایا جو اس کے بقوں اس نے کرنل قذافی سے چھینا تھا۔ اس نے دعوی کیا کہ قذافی گولی نہ مارنے کی التجا کر رہے تھے۔
لیبیا کے ٹی وی پر نشر ہونی والی خبروں کے مطابق قذافی شدید زخمی تھے اور ان کو پیروں پر زخم تھے۔ سرکاری ٹی وی نے مزید کہا کہ قذافی کو ایک ایمبولینس میں ڈال کر لے جایا گیا۔
لیبیا میں قومی عبوری کونسل کے جنگجوؤں نے سرت شہر کے مرکزی علاقے پر قبضہ کر نے کے بعد وہاں پر اپنا جھنڈا گاڑ دیا ہے۔
عبوری کونسل کے کمانڈروں کا کہنا ہے کہ سرت شہر پر قبضہ دو ماہ کے محاصرے اور قذافی کے حامیوں کی طرف سے شدید مزاحمت کے خلاف جنگ کے بعد ممکن ہوا ہے۔
سرت شہر کو جانے والے راستوں پر تعینات جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ قذافی کے حامیوں نے کئی جگہوں سے نکلنے کی کوشش کی۔
بی بی سی کے نامہ نگار نے سرت شہر کے مضافات سے اطلاع دی ہے کہ وہ ابھی شہر پر باغیوں کے قبضے کی خبر کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
0 comments:
Post a Comment