’ریلوے کےساتھ سوتیلوں جیسا سلوک نہ کیا جائے‘ ~ The News Time

Thursday 20 October 2011

’ریلوے کےساتھ سوتیلوں جیسا سلوک نہ کیا جائے‘


کراچی: وفاق اور صوبوں میں حکومت کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلاین اور اسٹیل مل کوخسارے کے باوجودکھربوں روپے دئیے جاسکتے ہیں تو غریب عوام کی اہم سفری سہولت ریلوے کو سالوں سے ضروری فنڈز سے محروم کیوں کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاہےکہ  کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی  کی جانب سے14  نومبر 2005ء میں  حکومت پاکستان اور ابراج کے درمیان معائدے کے بعد سے اب تک 325ارب سے زائد کاقومی خزانے کو نقصان پہنچایاجا چکا ہے۔  کےای ایس سی کو فرنس آئل ،گیس، میگا واٹ بجلی کی خریداری اور دیگر مراعات میں 75فیصد تک رعایت دی گئی۔
 شاہی سید نے کہاکہ ان تمام اداروں کو اربوں روپوں کے نقصان کے باوجود قومی خزانے سے فنڈز دئیے جا سکتے ہیں لیکن  مفاد عامہ کے اہم ادارے ریلوے کی بحالی کی نشان دہی کرنے کے باوجود اسے کچھ نہیں دیا جارہااور یہ  ادارہ دیوالیہ ہو چکا ہے۔
ان کامزید کہناتھاکہ ملازمین کو دینے کیلئے تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن تک نہ ملنے کیوجہ ارباب اختیارکا ریلوے کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک ہے۔  ریلوے کےاس  سنگین مسئلے کی جانب حکومت کو توجہ دینا ہوگی۔

0 comments:

Post a Comment