نیویارک : دیواروں کے پار دیکھنا ہمیشہ سے انسان کا خواب رہا ہے اور اب امریکی سائنسدانوں نے اسے حقیقی شکل دے دی ہے۔
میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ریڈار ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی ڈیوائس تیار کر لی ہے جس کے ذریعے دیواروں کے پار دیکھا جا سکے گا۔
اگرچہ اسے عام انسان بھی استعمال کر سکتے ہیں مگر اس کا زیادہ استعمال شہری علاقوں میں جنگی صورتحال کے دوران ہونے کا امکان ہے۔
اس ڈیوائس میں ان بینڈ ویوز کو استعمال کیا گیا ہے جنھیں وائرلیس انٹرنیٹ کنکشن کے لئے استعما کیا جاتا ہے، یہ لہریں دیواروں کے اندر سے گزر کر مطلوبہ چیز کو آنکھوں کے سامنے مجسم کر دیتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا سب سے خطرناک مرحلہ دیوار کے پار دیکھنے کی رفتار، تصاویر اور رئیل ٹائم وڈیو فیڈ تھا۔
0 comments:
Post a Comment