وزیرستان میں دوسرا ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک ~ The News Time

Thursday 27 October 2011

وزیرستان میں دوسرا ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک


شمالی وزیرستان: پاکستان کے قبائلی خطے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے ایک مکان کی چھت پر 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔
یادرہے جمعرات کی صبح جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گاڑی پر 2 میزائل فائر کئے تھے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئےتھےجن میں پاکستان تحریک طالبان کے اہم کمانڈروں کی ہلاکت کا انکشاف کیاگیاتھا۔
آج ہونے والے ڈرون حملوں میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment