موغادیشومیں خوفناک دھماکا،16ہلاک ~ The News Time

Tuesday 18 October 2011

موغادیشومیں خوفناک دھماکا،16ہلاک


موغادیشو: شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دفترخارجہ کی عمارت کے باہر  خوفناک کار دھماکے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
آزد برطانوی نیوز ویب سائٹ دی نیوز ٹرائب کے نمائندے کے مطابق صومالیہ کے فوجی افسر عابدی شگوک نے بتایا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھماکے کے وقت دفتر خارجہ میں اہم اجلاس جاری تھا، تاحال کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ کینیا کی فوج صومالیہ میں داخل ہوکر الشباب نامی مزاحمت کار تنظیم کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی دارالحکومت میں اس طرح کا خوفناک دھماکا ہوا تھا جس سے حکومتی وزراء کے دفاتر اور رہائشی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئی تھی، واقعہ میں 70افراد مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ شورش زدہ ملک میں 1991ءسے تاحال کوئی باضابطہ حکومت موجود نہیں۔

0 comments:

Post a Comment