’دنیا کا سب سے بڑا قرآن پیش‘ ~ The News Time

Saturday 19 November 2011

’دنیا کا سب سے بڑا قرآن پیش‘


ماسکو: روس میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کے نسخے کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا، جواہرات اور سونے سے مزین اس نسخے کا وزن 800 کلوگرام ہے۔
قرآن پاک کی جلد پر قیمتی جواہرات جڑے ہوئے ہیں،ڈیڑھ میٹر کے 632 اوراق پر انتہائی خوبصورت خطاطی کی گئی ہے۔
روسی ریاست تاتارستان (Tatarstan) نے اسے خصوصی طور پر اٹلی سے تیار کرایا ہے، قرآن پاک کے اس عظیم نسخہ کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگا۔
دنیا کے سب سے بڑے اس قرآن پاک کو قازن (Kazan) کی ایک مسجد میں رکھا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment