کون بنے گا پاکستانی سفیر؟ ~ The News Time

Saturday 19 November 2011

کون بنے گا پاکستانی سفیر؟


اسلام آباد : پاکستانی سفیر حسین حقانی کی متوقع برطرفی کے بعد نئے پاکستانی رابطہ کار کے لیے کئی ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے ان میں حسین ہارون اور سلمان بشیر مضبوط امیدوار خیال کیے جارہے ہیں۔
دی نیوز ٹرائب کے نمائندے کے مطابق حسین ہارون اس وقت اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب کے حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ سلمان بشیر پاکستانی سیکرٹری خارجہ ہیں اور ان کے عہدے کی مدت 3مارچ 2012ء کو ختم ہورہی ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق سلمان بشیر جنہیں عہدے کی مدت پوری ہونے پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک کی جگہ تعینات کیا جانا تھا تاہم اب ممکنہ طور پر انہیں موجودہ ملازمت کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی  امریکا میں بطور سفیر تبادلہ کردیا جائےگا۔
بتایا گیا ہے کہ برسلز میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو سلمان بشیر کی جگہ نیا سیکرٹری خارجہ لگایا جاسکتا ہے جب کہ ایڈیشنل سیکرٹری برائے یورپ عبدالباسط کو برسلز بھیجا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ کو اٹلی میں پاکستانی سفیر لگائے جانے کا امکان ہے، وہ 5 دسمبر کو روم جارہی ہیں جب کہ ان کی جگہ زارا اکبری کو نیا دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

0 comments:

Post a Comment