رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع آج سے شروع ~ The News Time

Wednesday 16 November 2011

رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع آج سے شروع


رائے ونڈ: پاکستان کے نواحی علاقے راائے ونڈمیں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج نماز عصر کے بعد شروع ہو جائے گا جس کے لیے سیکڑوں ایکٹر وسیع پنڈال میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں ،پشاور،چار سدہ،خیبر ایجنسی،لنڈی کوتل،سوات ،باجوڑ،مالاکنڈ،مہمند ایجنسی، لاڑکانہ،نواب شاہ،حیدر آباد،شکار پور،دادو،گھوٹکی،سکھر اور پنجاب سے جماعتیں شرکت کر رہیں ہیں۔
مبلغین کے لیے پنڈال اور خیموں کا شہرآباد ہے۔ پنڈال میں خصوصی لائٹس اور ہزاروں غسل اوروضو خانے بنائے گئے ہیں۔
بیرونی ملکوں سے آنے والے حلقہ خواص میں قیام کرینگے۔ پولیس نے بھی پنڈال کے اطراف میں سیکورٹی کیمرے نصب کر دیے ہیں جب کہ ٹریفک پولیس کے ایک ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment