اسلام آباد میں تین بڑوں کی اہم ملاقات ~ The News Time

Wednesday 16 November 2011

اسلام آباد میں تین بڑوں کی اہم ملاقات


اسلام آباد: پاکستانی صدرآصف علی زرداری سے ایوان صدرمیں وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اہم ملاقات کی ہے۔
ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تینوں بڑوں کی ہونے والی ملاقات میں ملک کی حالیہ سیکورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرزرداری نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا۔
ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق تینیوں بڑوں کے درمیان ہونےو الی اس اہم ملاقات میں پاک فوج کے خلاف امریکا کو لکھے جانے والے مبینہ خط اور واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر کا معاملہ زیر بحث رہا۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ خط کا معاملہ سامنے آنے پر پاکستانی سفیر حسین حقانی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور جلد ہی ان کی جگہ کسی نئے سفیر کو واشنگٹن میں تعینات کیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment