لندن : پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ہاوس آف لارڈز میں پاکستان میں ہونےوالی دہشت گردی کا ذمہ دار برطانیہ کو قرار دونگا۔‘
پاکستانی نجی ٹی وی جیو کے نمائندے سے ہیتھرو ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے خلاف ثبوت ہاوس آف لارڈ کے ارکان کے سامنے پیش کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ میں فی الحال ثبوت میڈیا کے سامنے نہیں لا رہا ہوں کیونکہ اس کا کاونٹر بھی تلاش کیا جاسکتا ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ ثبوت اہم جگہ سے غائب کردئیے جائیں۔
مرزانے کہاکہ میں برطانیہ کی حکومت کو بتاوں گا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ داروں کو پناہ دے کر وہ دہشت گردی کی وجہ بن رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے لندن آنے کے بعد ان لوگوں کی نیدیں حرام ہوجائیں گے جو پاکستان اور خاص طور پر کراچی کے امن کو آگ لگا کریہاں سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما فرینڈز آف لیاری نامی تنظیم کے سربراہ لارڈ نذیر کے مہمان ہیں۔
فرینڈز آف لیاری کراچی میں امن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس میں بھی فریق رہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment