واشنگٹن سے اسلام آباد کےلیے پاکستانی سفیر حسین حقانی کی سیٹ کنفرم ~ The News Time

Friday 18 November 2011

واشنگٹن سے اسلام آباد کےلیے پاکستانی سفیر حسین حقانی کی سیٹ کنفرم


واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ  وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 منٹ پر اسلام آباد کےلیے روانہ ہوجائیں گے۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کےمطابق پاکستانی کے قریبی ذرائع نے مزید بتایا کہ حسین حقانی بلڈپریشر کے مرض میں مبتلاء ہیں ان کی ڈاکٹر سے اپوائنٹمنٹ  طے ہیں چیک اپ کے فوراً بعد وہ روانہ ہوجائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ واشنگٹن سے اسلام آباد کےلیے پاکستانی سفیر حسین حقانی کی سیٹ کنفرم ہے۔
قریبی ذرائع کا کہناہےکہ اگر پاکستان کی حکومت کی جانب سے ان پر شدید دباؤ ڈالا گیا تو وہ ہوسکتاہے امریکا سے ہی اپنا استعفیٰ دینے کو ترجیح دیں گے۔
یاد رہے کہ امریکا میں پاکستان کے  سفیر پر  امریکی افواج کے سابق سربراہ ایڈمرل مائیک مولن  کو انتہائی اہم خط لکھنے کا  الزام ہے جس سے سول انتظامیہ اور فوج کے حوالے اہم باتیں کیں تھیں۔

0 comments:

Post a Comment