واشنگٹن: پاکستانی بری افواج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی دنیا کے 34 ویں طاقت ور ترین شخص ہیں۔
یہ دعویٰ امریکی جریدے فوربس کی جانب سے 70 طاقت ور ترین افراد کی مرتب کردہ فہرست میں کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق رواں برس القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن اور لیبیا کے کرنل معمر قذافی کی ہلاکت میں کامیابی نے باراک اوبامہ کو 2011ءکا طاقت ور ترین شخص بنا دیا ہے، گزشتہ برس یہ اعزاز چینی صدر وین جنتاﺅ کے پاس تھا۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر روسی وزیراعظم ولادی میر پیوٹن جبکہ تیسرے نمبر پر چینی صدر ہیں۔
جرمن چانسلر انجیلا مارکل چوتھے، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس پانچویں، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود چھٹے، پوپ بینڈیکٹ ساتویں، امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین بین برنانک آٹھویں، فیس بک کے بانی مارک زیکربرگ نویں اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون 10 ویں نمبر پر ہیں۔
اسی طرح بھارتی حکمران جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی 11 ویں، چینی وزیراعظم وین جیاباﺅ 14 ویں، امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن 16 ویں، ایران کی آیت اللہ خامنہ ای 26 ویں، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون 38 ویں، متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ خلیفہ بن زید النہیان 53 ویں اور بھارتی انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم 57 ویں دنیا کے طاقت ور ترین شخصیت ہیں۔
پاکستان کی 2 شخصیات اس فہرست کا حصہ ہیں پہلی تو آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی جبکہ دوسرے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا ہیں جو 56 ویں نمبر پر ہیں۔
0 comments:
Post a Comment