خیبرپختونخوا،2اسکول بم دھماکوں سےتباہ ~ The News Time

Sunday 13 November 2011

خیبرپختونخوا،2اسکول بم دھماکوں سےتباہ


پشاور : پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں 2 اسکولوں کو دھماکے خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے۔
نمائندے کے مطابق  اسکول  دھماکہ خیز مواد سےاڑا نے کا  پہلا واقعہ ضلع صوابی کے علاقے شیوہ اڈہ میں پیش آیا جہاں قائم لڑکیوں کے  پرائمری اسکول  کو رات گئے تباہ کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے  جب کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے تحقیقاتی عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ادھر  نوشہرہ  کے علاقے  روجبا میں قائم لڑکوں کے اسکول کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا ۔
صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ دو نوں واقعات میں اسکول کی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

0 comments:

Post a Comment