CNGلوڈشیڈنگ کم نہیں ہوگی ~ The News Time

Friday, 21 October 2011

CNGلوڈشیڈنگ کم نہیں ہوگی


اسلام آباد: پاکستان کے سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ سی این جی سیکٹر کے لیے لوڈ شیڈنگ ڈھائی روز سے کم نہیں ہوسکتی، سردیوں میں گھریلو صارفین کی طلب 40 فیصد تک بڑھ جائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس بار سردیوں میں گیس کا شارٹ فال زیادہ ہوگا، جو پچھلے سال 38فیصد تھا۔
اعجاز چوہدری نے بتایا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی تشکیل کے لیے وزارت خزانہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ طے کیا جاسکے کہ فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی کے لیے ترجیح دینا ہے یا پاور سیکٹر کو ، تاہم امکان ظاہر کیا کہ پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی میں ترجیح دی جائے گی۔
سیکرٹری پٹرولیم نے کے بقول صنعتی شعبے کو معاہدے کے مطابق دسمبر جنوری اور فروری کے علاوہ سال میں 9ماہ گیس ملتی رہے گی۔

0 comments:

Post a Comment