ن لیگ کو عمران کے چیلنج کا سامنا ہے،گیلانی ~ The News Time

Sunday 23 October 2011

ن لیگ کو عمران کے چیلنج کا سامنا ہے،گیلانی


لاہور: وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کا جمہوریت کے لیے بڑ کردار تھا ۔ملک میں ابھی الیکشن کا وقت نہیں آیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی سیاست کو ملک کی سیاست کے ساتھ ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کو اس وقت پنجاب میں عمران خان کے چیلنج کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے منتخب صدرکے کاموں کو تسلیم نہ کرنا غیر آئینی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک آزاد الیکشن کمیشن موجود ہے اور قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ آئندہ انتخابات آزاد اور شفاف ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی کسی کو اپنی طاقت دکھانے کا وقت نہیں آیا ہے عوام ملک میں جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو پسند نہیں کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم ق ملک کی دوسری بڑی جماعت اوعر ہماری اتحادی ہے۔

0 comments:

Post a Comment