عراق میں مداخلت پرایران کوامریکی انتباہ ~ The News Time

Wednesday 26 October 2011

عراق میں مداخلت پرایران کوامریکی انتباہ

ٹوکیو : امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اس سال کے اختتام میں امریکی فورسز کے عراق سے انخلاءکے بعد وہاں مداخلت نہ کرے۔
انھوں نے یہ بات جاپان کے یوکوشوکا بندرگاہ پر لنگر انداز امریکی بحری جہاز میں نیوی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہا کہ عراق سے 39 ہزار فوجیوں کے انخلاءکے باوجود مشرق وسطیٰ میں امریکہ اپنی موجودگی کو برقرار رکھے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہم عراق کے ساتھ طویل المعیاد شراکت داری جاری رکھیں گے، اس لئے ہمارا ایران اور ہر شخص کو یہ پیغام ہے کہ اگر ان کے ذہنوں میں کچھ خیالات ہیں تو وہ یہ جان لیں کہ امریکہ خطے میں اپنی موجودگی کو طویل عرصے تک برقرار رکھے گا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ القاعدہ کے دہشت گرد نیٹ ورک کو شکست دینے کے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ان کے بقول دورہ ایشیاءکا مقصد اس بات کو واضح کرنا ہے کہ بجٹ میں کٹوتی کے باوجود خطے میں امریکی افواج کو مضبوط کیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment