ہماچل پردیش، بس کھائی میں گرنے سے 25 ہلاک ~ The News Time

Wednesday 26 October 2011

ہماچل پردیش، بس کھائی میں گرنے سے 25 ہلاک

ممبئی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 25 افراد ہلاک جبکہ تیس زخمی ہوگئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ہماچل کے قصبہ بیلاسپور میں اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ایک بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 25 افراد موقع پر ہلاک  جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ بیلاسپور کے ڈپٹی کمشنر ریتیش چوہان اور ایس پی سنتوش پاٹیال فوری پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

0 comments:

Post a Comment