تیونس الیکشن،مذہبی وسیکولرعناصرمدمقابل ~ The News Time

Sunday 23 October 2011

تیونس الیکشن،مذہبی وسیکولرعناصرمدمقابل

تیونس : وسطی شمال  کے افریقی ملک تیونس میں آج ع سیکولر اوز مذہبی جماعتوں کے درمیاں عام انتخابات  میں زبردست مقابلہ  آج ہوگا۔

نمائندہ دی  نیوز ٹرائب کے مطابق  تیونس کے نگراں صدر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں کامیاب ہونے والی اکثریتی جماعت کومنتقل کردیا جائے گا۔
تیونس  کے الیکشن کمیشن  کے ذرائع کے مطابق ملک میں آج  ارکان اسمبلی  کے چناوٴ کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں 72 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
تیونسی ووٹر 11 ہزار 686امیدواروں میں سے 217 ارکان کا انتخاب کریں گے۔ابتدائی انتخابی نتائج پیرکو متوقع ہیں۔
الیکشن کے موقع پر ملک بھر میں 40 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار اور فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔ انتخابات کو 13 ہزار مقامی اور 6 سو سے زائد بین الاقوامی مبصرین مانیٹر کر رہے ہیں اور ایک ہزار سے زیادہ صحافی رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔
تیونس  میں موجود نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق ملک میں آج ہونے والے انتخابات میں مقابلہ مذہبی اور سیکولر جماعت کے درمیاں ہوگا۔
النہضہ پارٹی کے لیڈر راشد الغنوشی کا کہنا ہے کہ ہم انتخابی نتائج کو تسلیم کریں گے۔
رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق النہضہ 30 فی صد تک نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔
افریقی ملک کے انتخابات میں سیکولر جماعتوں کے درمیاں پائی جانے والی نا اتفاقی کا فائدہ مذہبی جماعت نہضہ کو ہوسکتا ہے جس کی کامیابی کے بارے میں سیاسی ماہرین پہلے اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment