مرزا سے بیان کی وضاحت طلب ~ The News Time

Tuesday 18 October 2011

مرزا سے بیان کی وضاحت طلب

کراچی : کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی دفتر بلاول ہاؤس کے ترجمان نے بلاول ہاؤس کو چیلنج کرنے سے متعلق سندھ کے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے وضاحتی بیان جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب بلاول ہاؤس کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ذوالفقار مرزا صدر آصف علی زرداری کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں لیکن ان کی جانب سے بلاول ہاؤس کو چیلنج کرنے کے بیان سے سخت افسوس ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ ذوالفقار مراز ایک طرف صدر آصف علی زرداری پر جان قربان کرنے کی باتیں کرتے ہیں اور دوسرے لمحے بلاول ہاؤس کو چیلنج کرنے کا بیان بھی دیتے ہیں جو کہ ناقابل فہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس ہمیشہ پاکستان کی عظیم قوم کا قبلہ رہا ہے،اس کی وجہ سے بہت سے لوگ کہاں سے کہاں پہنچ گئے، مستقبل میں بھی لوگ بے نظیر کی رہائش گاہ کو سیاسی قبلہ تصور کریں گے۔
ترجمان بلاول ہاؤس نے امید ظاہر کی کہ سندھ کے سابق وزیرداخلہ ضرور اپنے بیان کی وضاحت کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment