پاک امریکا متوازی بیانات بڑاچیلنج،حقانی ~ The News Time

Tuesday 18 October 2011

پاک امریکا متوازی بیانات بڑاچیلنج،حقانی


برکلی: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ کوئی ایک واقعہ پاک امریکا تعلقات کا تعین نہیں کرسکتا، دونوں ممالک کو اپنے تعلقات معمول پر لانا ہوں گے۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے متوازی بیانات سب سے بڑا چیلنج ہے، دونوں ممالک مشترکا مفادات پر اتفاق کرسکتے ہیں۔
حسین حقانی نے یہ ھی کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو کچھ واقعات سے متاثر نہیں ہونا چاہیے،جمہوری نظام کا تسلسل ہی پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی سفیر حسین حقانی نے ان خیالات کا اظہار ایسے موقع پر کیا ہے کہ جب پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اہم عہدیداران کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ہیں۔یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما بھی جنوری میں پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment