کنئرڈکالج کے باہرلڑکی قتل،قاتل کی خودکشی ~ The News Time

Monday 17 October 2011

کنئرڈکالج کے باہرلڑکی قتل،قاتل کی خودکشی

لاہور: کنئیرڈ کالج کے باہرایک نوجوان نے شادی کے لئے حامی نہ بھرنے پرلڑکی کوقتل کرنے کے بعدخود بھی خودکشی کر لی ہے۔
پاکستانی صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں واقع کنئیرڈ کالج کے سامنے پیش آنے والے واقعہ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق شمس نامی نوجوان نے کالج کی طالبہ ثمر کو قتل کر کے خود بھی خود کشی کر لی ۔
پاکستان کے دوسرے بڑے شہرکے اہم ترین تعلیمی ادارے کے باہرپیش آنے والے واقعہ کے بعدجیل روڈ پرٹریفک جام ہو گیا ہے جب کہ ضابطے کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب نے کالج کے طلبہ و طالبات کے حوالے سے بتایا ہے کہ قتل سے قبل  لڑکے اور لڑکی کے درمیان کچھ دیر گفتگو ہوئی تھی تاہم اس کی نوعیت کے حوالے سے کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورسے موصول اطلاعات کے مطابق مقتولہ پاکستان ریلوے کے ایک سینئر افسرکی بیٹی تھی جو تعلیم کے سلسلے میں لاہورمیں رہائش پزیراپنی آنٹی کے گھرمیں رہ رہی تھی۔
کالج انتظامیہ نے کنئرڈ کالج کی طالبہ ثمرواسطی کے قتل کی تصدیق کی ہے تاہم طالبہ کے درست نام کے بارے میں ابہام موجودہے کہ مرنے والی سارہ واسطی تھی یاثمر واسطی۔
گذشتہ خبر
ابتدائی طورپردستیاب اطلاعات میں قاتل اورمقتول کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے نا ہی تعلیمی ادارے کی جانب سے یہ بتایاگیا ہے کہ مرنے والے ان کے طالب علم نہیں تھے۔مقامی پولیس نے بھی تاحال واقعہ کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment