قذافی خاندان نےلاش کی حوالگی کامطالبہ کردیا ~ The News Time

Saturday 22 October 2011

قذافی خاندان نےلاش کی حوالگی کامطالبہ کردیا

طرابلس : لیبیا کےسابق صدر کرنل معمر قذافی کے خاندان نے ان کی لاش کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مطالبہ معمر قذافی کی حمایت کرنے والے شامہ ٹیلی ویژن پر قذافی خاندان کے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اقوام متحدہ، اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لیبیا کی عبوری کونسل پر مرحوم صدر کی لاش سرت میں ان کے قبیلے کے سپرد کرنے کے لئے زور ڈالے اور ان کی تدفین اسلامی رسومات کے مطابق کرنے کی اجازت دی جائے۔
معمر قذافی اور ان کے بیٹے معتصم کی لاشیں مصراتہ کے سرد خانے میں ہیں جہاں جمعہ کو لوگ انہیں دیکھنے کے لیے قطاروں میں آ رہے ہیں۔
عبوری کونسل کا کہنا ہے کہ سابق حکمران کی لاش کو چند روز تک سرد خانے میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی موت کا سب کو یقین ہو جائے۔

0 comments:

Post a Comment